0

فلسطینیوں کی مدد کیلیے یو اے ای کا اہم اقدام

یو اے ای : اسرائیل پر کیے جانے والے حملے کے بعد غزہ میں کی جانے والی بمباری سے فلسطینیوں کے معاشی حالات انتہائی درگوں ہیں، جس کے پیش نظر مختلف ممالک کی جانب سے ان کی مالی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ہنگامی طبی امدادی سامان سے لدا طیارہ مصری شہر العریش بھیج دیا جہاں سے امدادی سامان رفح چیک پوسٹ کے راستے غزہ بھیجا جائے گا۔

حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کی جانب سے پورے غزہ شہر پر کی جانے والی بمباری سے شہریوں کا جینا محال ہوتا جارہا ہے، بمباری کے علاوہ پانی اور بجلی کی فراہمی بھی بند ہے، خوراک اور ادویات کا سنگین بحران پیدا ہو چکا ہے۔

امارات کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ سلطان الشامسی نے کہا ہے امارات نے طبی سامان فلسطینی بھائیوں کو درپیش مشکل حالات میں مدد کی پالیسی کے تحت بھیجا ہے۔ امارات فلسطینی بھائیوں کی مسلسل مدد کررہا ہے۔

اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ طبی سامان سمیت مختلف امدادی پروگرام مخلف حالات سے دوچار بھائیوں کی مدد سے متعلق امارات کی برادرانہ پالیسی کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مشکل حالات سے دوچار ہیں۔ ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طبی سامان بھیجا گیا ہے جسے مصر کے تعاون سے غزہ پٹی بھجوایا جائے گا تاکہ وہاں انسانی مسائل سے دوچار فلسطینی بھائی خصوصاً بچوں اور خواتین کا دکھ کم کیا جاسکے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply