سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم اظہرعلی نے کہا ہے کہ اگر محمد رضوان زخمی ہوجاتے ہیں تو کیا ٹیم کے پاس اس کا بیک اپ پلان موجود ہے؟
اے آر وائی کے پروگام میں اظہار خیال کرتے ہوئے اظہرعلی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں بیک اب پلان سے متعلق کافی عرصے سے بحث ہورہی ہے۔ ٹیم میں بیک اپ کے لیے کھلاڑیوں کو تیار رکھنا چاہیے تھا۔
اظہرعلی نے کہا کہ ایک اننگز کی بنیاد پر کسی کی پرفارمنس کو جانچا نہیں جاسکتا، سرفراز احمد کے تجربے سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے تھا۔
انھوں نے کہا کہ نئےکھلاڑیوں کو ورلڈ کپ سے پہلے کھلانا چاہیے تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے کنڈیشن دیکھ کر فیصلہ کرنا پڑے گا۔ اسپن کا شعبہ دیکھنا پڑے گا۔
اظہرعلی نے کہا کہ شاداب کو آرام دینا چاہیے، اسامہ میر کو موقع دینا چاہیے۔ امام الحق کو مزید میچ کھلانے چاہیے پھر بہتر فیصلہ ہوسکے گا۔ امام الحق نے آج آغاز اچھا کیا، آگے تحمل سے کام لینا چاہیے تھا۔