0

بابر اعظم نے بھارت سے شکست کے بعد کیا کہا؟

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی جس کی وجہ سے شکست ہوئی۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 192 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان روہت شرما نے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ویرات کوہلی اور شبھمن گل 16، 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شریاس ایئر نے ناقابل ششکست نصف سنچری اسکور کی، کے ایل راہول 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی ہمیں 280 کا ہدف دینا چاہیے تھا لیکن مڈل اوورز میں وکٹیں جلد گرتی چلی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آغاز اچھا کیا تھا اچھی شرکت بنی، مڈل آرڈر کے اچانک ناکام ہونے سے سنبھل نہ سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نئی گیند سے اچھی بولنگ نہیں کررہے ہمیں جلدی وکٹیں لینا ہوں گی۔

بابر اعظم نے روہت شرما کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ روہت شرما نے بہت شاندار بیٹنگ کی، بمرا اور کلدیپ یادیو نے بھی اچھی بولنگ کی۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply