بھارتی ٹیم کے اوپنر بیٹر شبھمن گل کی پاکستان کیخلاف واپسی پر سارا ٹنڈولکر کا ٹوئٹ وائرل ہوگیا۔
بھارتی ٹیم کے اوپنر بیٹر شبھمن گل ابتدائی دو میچز میں بھارتی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے ان کی جگہ ایشان کشن کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا تھا۔
شبھمن گل کو ڈینگی بخار کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز کپتان روہت شرما نے تصدیق کی تھی کہ شبھمن گل صحت یاب ہوگئے ہیں اور انہیں پاکستان کے خلاف ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
شبھمن گل نے گزشتہ روز نیٹ میں 45 منٹ بیٹنگ کی تھی۔
تاہم شبھمن گل کی ٹیم میں واپسی پر سارا ٹنڈولکر کا ٹوئٹ وائرل ہورہا ہے۔
سارا ٹنڈولکر نے شبھمن گل کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’وہ لوٹ آیا ہے۔‘
He is back
— Sara Tendulkar (@imsaratendulkar)
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سارا ٹنڈولکر ٹوئٹ پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’سارا کا ہیرو نمبر ون لوٹ آیا ہے۔‘
ایک صارف نے شبھمن گل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’رادھے بھیا گئے کام سے، بھیا پھنس گئے بامن کی لڑکی کے چکر میں۔‘
واضح رہے کہ شبھمن گل اور سارا ٹنڈولکر کے درمیان تعلقات کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں لیکن دونوں کی جانب سے تاحال اس کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔