0

ویرات کوہلی کو اسٹیڈیم میں آکر کس غلطی کا احساس ہوا؟

بھارتی ٹیم کے مایہ بیٹر ویرات کوہلی کو اسٹیڈیم میں آکر غلطی کا احساس جس کے بعد انہوں نے اسے سدھار لیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ جاری ہے جس میں سابق بھارتی کپتان غلط جرسی پہن آئے۔

ویرات کوہلی تھوڑی دیر کے لیے اسٹیڈیم سے باہر گئے جس کی وجہ غلط جرسی پہن لینا تھا، بھارتی کرکٹر کی جانب سے پہنی جانے والی جرسی کے کاندھے پر سفید دھاریاں تھیں جب کہ بھارت کی ورلڈکپ جرسی پر بھارت کے جھنڈے ترنگے کے رنگ کی دھاریاں بنی ہیں۔

کوہلی سے متعلق کئی بھارتی صارفین نے ٹوئٹ کی اور بتایا کہ ویرات غلط جرسی پہن کر گراؤنڈ میں آئے ہیں، نشاندہی پر بھارتی بیٹر گراؤنڈ سے باہر گئے اور پھر جرسی تبدیل کر کے واپس آئے۔

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے اور گرین شرٹس 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply