غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمانویل میکخواں کا مذکورہ حکم گزشتہ روز آراس کے اسکول میں اساتذہ پر ہونے والے چاقو حملے کے بعد کیا گیا۔
حکم میں کہا گیا کہ پیر سے 7 ہزار اہلکار عوامی اور سیاحتی مقامات پر تاحکم ثانی پیٹرولنگ کرتے رہیں گے۔
وزارت داخلہ کی ترجمان کیملی چائزے نے بتایا کہ دارالحکومت میں بڑا عجائب گھر کو بم کی اطلاع ملنے کے بعد خالی کروا کر بند کر دیا گیا، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز آراس میں نامعلوم چاقو بردار شخص نے اسکول میں گھس کر اساتذہ پر حملہ کیا تھا جس کی تحقیقات انساد دہشتگردی کے پراسیکیوٹر کے دفتر کو سونپی گئی تھی۔
چاقو حملے میں ایک استاد ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا تھا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کیا تھا اور شہریوں سے ایپل کی تھی کہ وہ علاقے کا رُخ نہ کریں۔
پولیس کے مطابق حملہ آور نے اسی اسکول سے تعلیم حاصل کی اور ممکنہ سکیورٹی رسک کے باعث پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم اس کی عمر 20 سال بتائی گئی۔