0

پاکستان کی بیٹنگ پر مائیکل وان نے کیا کہا؟

سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان پر نفسیاتی برتری حاصل ہے۔

احمد آباد میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کی ٹیم بھارت کے خلاف 42.5 اوورز میں 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا۔

بابر اعظم 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد رضوان 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، امام الحق 20 رنز پر محمد سراج کا نشانہ بنے۔

افتخار احمد 4، محمد نواز 4، شاداب خان صرف 2 رنز بنا کر چلتے بنے۔

حسن علی کو 12 رنز پر جڈٰیجا نے نشانہ بنایا، حارث کو بھی جڈٰجا نے 2 رنز پر آؤٹ کیا، شاہین آفریدی 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، محمد سراج، ہاردک پانڈیا اور رویندر جڈیجا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی بدترین کارکردگی پر شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹرز کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ کھلاڑی غیرضروری شاٹ کھیل کر وکٹیں گنواتے رہے۔

تاہم سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان پر نفسیاتی برتری حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اتنا ٹیلنٹ ہے لیکن وہ ایسی ٹیم کی طرح کھیلتے ہیں جسے یقین نہیں آتا کہ وہ بھارت کو ہرا سکتے ہیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply