احمد آباد: بھارتی ٹیم کے اسپنر کلدیپ یادیو کا کہنا ہے کہ جانتا تھا کہاں گیند کرنی ہے۔
احمد آباد میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کی ٹیم بھارت کے خلاف 42.5 اوورز میں 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا۔
بابر اعظم 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد رضوان 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، امام الحق 20 رنز پر محمد سراج کا نشانہ بنے۔
افتخار احمد 4، محمد نواز 4، شاداب خان صرف 2 رنز بنا کر چلتے بنے۔
حسن علی کو 12 رنز پر جڈٰیجا نے نشانہ بنایا، حارث کو بھی جڈٰجا نے 2 رنز پر آؤٹ کیا، شاہین آفریدی 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، محمد سراج، ہاردک پانڈیا اور رویندر جڈیجا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
تاہم اننگز کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کلدیپ یادیو نے کہا کہ پچ بولنگ کے لیے اتنی آسان نہیں تھی، پہلے 7 اوورز میں اچھی بولنگ کی مگر وکٹ نہ مل سکی، صرف لائن اور لینتھ پر بولنگ کی جس سے کامیابی ملی۔