0

پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، بھارت کو جیت کیلئے 192 رنز کا ہدف

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں جہاں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ اس وقت پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے اس وقت 42 اوور کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رن بنائے ہیں، پاکستان کی پہلی وکٹ عبداللہ شفیق کی گری، عبداللہ 20 رن بناکر محمد سراج کا شکار ہوئے۔

امام الحق کو 36 رن پر ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا، جب کہ بابر اعظم کو 50 رن پر سراج نے ہی آؤٹ کیا جس کے بعد سعود شکیل بھی 6 رن بنا کر پولین لوٹ گئے جب کہ افتخار احمد 4 رن بنا کر کلدیپ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن اتنی ناکام رہی کہ حمد رضوان بھی 69 گیندوں پر 49 رن بنا کر جسپریت بمراہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

جس کے بعد آل راؤنڈر بھی کچھ خاصہ نہیں کرسکے بھارت کیخلاف پاکستان کی ساتویں وکٹ 171رنز پر اس وقت گری جب شاداب 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد محمد نواز اور حسن علی بھی بھارتی سرماؤں کے سامنے ناکام نظر آئے، بھارت کی جانب سے ہاردیک پانڈیا اور رویند جڈیجا نے 2 وکٹیں حاصل کی، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج نے بھی 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

پاکستان اور بھارت نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل لیے ہیں اور دونوں ٹیموں کو اب تک کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔

ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ اس سے بڑھ کر کوئی اور مقابلہ نہیں ہوسکتا، اتنے تماشائیوں کے سامنے کھیلنا ایک خواب جیسا ہے۔

روہت شرما نے کہا کہ اچھی پچ ہے اس لئے  پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کوشش کریں گے اچھا کھیل پیش کریں، وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے، زیادہ تبدیل نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ایشان کشن کی جگہ شبھمن گل کو بھارتی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے، پہلے 2 میچ جیتے موممنٹم بنا ہوا ہے۔

کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلی نہیں کی گئی، امام الحق اور عبداللہ شفیق اوپننگ کریں گے۔

پاکستان کی پلئینگ الیون:

بھارت کے خلاف کپتان بابر اعظم، محمدرضوان، سعود شکیل، آل راؤنڈرز میں افتخار احمد، شاداب خان، محمدنواز جبکہ فاسٹ بولرز میں شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی شامل ہیں۔

بھارت کی  پلئینگ الیون:

پاکستان کے خلاف کپتان روہت زرما، شبھمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، شریاس، ہاردیک پانڈیا، رویندار جڈیجا، شردل ٹھاکر، جسپریپ سنگھ بھمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج ٹیم کا حصہ ہیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply