0

کین ولیمسن ایک بار پھر انجری کا شکار

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ایک بار پھر انجرڈ ہوگئے۔

کین ولیمسن انگوٹھا زخمی ہونے کے باعث ورلڈ کپ کے آئندہ میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے ان کی جگہ ٹام بلنڈل متبادل کے طور پر بھارت پہنچیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کین ولیمسن کو بنگلہ دیش کے خلاف چنئی میں رن مکمل کرتے ہوئے بائیں انگوٹھے میں “غیر منقطع فریکچر” کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولمسن نے ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلا تھا، اس سے قبل بھی وہ انجری کا شکار تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلادیش کے خلاف نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 78 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین چلے گئے تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے گیارہویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply