0

بھارت کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، رضوان بھی آؤٹ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان کی تیسری  وکٹ 155 رنز پر گر گئی، کپتان بابر اعظم نصف سنچری بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں جہاں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا آغاز 1 بج کر 30 منٹ پر ہوگا، پاکستان اور بھارت نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل لیے ہیں اور دونوں ٹیموں کو اب تک کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔

ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ اس سے بڑھ کر کوئی اور مقابلہ نہیں ہوسکتا، اتنے تماشائیوں کے سامنے کھیلنا ایک خواب جیسا ہے۔

روہت شرما نے کہا کہ اچھی پچ ہے اس لئے  پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کوشش کریں گے اچھا کھیل پیش کریں، وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے، زیادہ تبدیل نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ایشان کشن کی جگہ شبھمن گل کو بھارتی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے، پہلے 2 میچ جیتے موممنٹم بنا ہوا ہے۔

کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلی نہیں کی گئی، امام الحق اور عبداللہ شفیق اوپننگ کریں گے۔

پاکستان کی پلئینگ الیون:

بھارت کے خلاف کپتان بابر اعظم، محمدرضوان، سعود شکیل، آل راؤنڈرز میں افتخار احمد، شاداب خان، محمدنواز جبکہ فاسٹ بولرز میں شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی شامل ہیں۔

بھارت کی  پلئینگ الیون:

پاکستان کے خلاف کپتان روہت زرما، شبھمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، شریاس، ہاردیک پانڈیا، رویندار جڈیجا، شردل ٹھاکر، جسپریپ سنگھ بھمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج ٹیم کا حصہ ہیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply