بڑے میچ میں کون برتری حاصل کرے گا ؟ اس پر ماہر علم نجوم محمد علی زنجانی کا کہنا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا کر نئی روایت ڈال سکتا ہے ۔
ماہر علم نجوم نے کہا کہ میچ کے روز گرہن لگا ہوا ہوگا، اور بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم پر بھاری ہوں گے۔
پاک بھارت مقابلہ صرف میدان کے اندر نہیں ہوتا بلکہ کروڑوں لوگوں کے دل کی دھڑکنیں بھی تیز کردیتا ہے اور یہ صرف کھیل نہیں اعصاب کی جنگ بھی ہے ۔
دوسری جانب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان کے 105رنز پر دو کھلاڑی آوٹ ہوچکے ہیں، عبداللہ شفیق 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں جہاں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا آغاز 1 بج کر 30 منٹ پر ہوا، پاکستان اور بھارت نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل لیے ہیں اور دونوں ٹیموں کو اب تک کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔
ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ اس سے بڑھ کر کوئی اور مقابلہ نہیں ہوسکتا، اتنے تماشائیوں کے سامنے کھیلنا ایک خواب جیسا ہے۔
روہت شرما نے کہا کہ اچھی پچ ہے اس لئے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کوشش کریں گے اچھا کھیل پیش کریں، وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے، زیادہ تبدیل نہیں ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ایشان کشن کی جگہ شبھمن گل کو بھارتی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے، پہلے 2 میچ جیتے سے موممنٹم بنا ہوا ہے۔
کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلی نہیں کی گئی، امام الحق اور عبداللہ شفیق اوپننگ کریں گے۔