جدہ : سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس قبل گزشتہ روز بھی اضافہ سامنے آیا تھا۔
اس حوالے سے سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 226.28 ریال، 22 قیراط کی قیمت 207.42، 21 قیراط کی قیمت 197.99، 18 قیراط کی 169.71 اور 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 131.99 ریال رہی۔
گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 7565.11 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک کلو سونے کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 331.20 ریال رہی۔