0

امام کعبہ تلاوت کرتے ہوئے روپڑے

مکہ مکرمہ :مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے موقع پر اسرائیل کے ظلم کا شکار فلسطینیوں کے لیے دعائیں کی گئیں اور امام کعبہ تلاوت کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امام کعبہ مسجد الحرام میں جمعہ کی نماز کے دوران سورہ رحمان کی تلاوت کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔

امام کعبہ کی پھوٹ پھوٹ کر رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مطاف میں لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کررہے ہیں اور امام کعبہ سورہ رحمان کی تلاوت کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری ساتویں روز بھی جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 1800 ہوگئی ہے جبکہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی بمباری میں شہید 1800 فلسطینیوں میں سے 583 معصوم بچے ہیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply