0

عائشہ عمر یا کوئی اور! نامناسب لباس میں ڈانس ویڈیو وائرل

کراچی (این این آئی)معروف مزاحیہ ڈرامے بلبلے سے شہرت حاصل اداکارہ عائشہ عمر اپنی ہم شکل کی ویڈیو دیکھ کر الجھن میں پڑگئیں۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ہم شکل کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

عائشہ عمر نے ویڈیو دیکھنے کے بعد انسٹا اسٹوری پر سوال کیا کہ کسی نے مجھے ایک ویڈیو پر ٹیگ کیا تھا، ایک لمحے تو ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئی تھی کہ کہیں یہ میں تو نہیں۔اداکارہ نے پوچھا کیا یہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس)سے تیار کردہ اے آئی ویڈیو ہے یا کوئی واقعی میرا ہم شکل ہے۔دوسری جانب ویڈیو دیکھ کر مداح عائشہ عمر کے نامناسب لباس میں ڈانس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply