غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین جنگ میں بڑھتی مداخلت کے تناظر میں برطانیہ کے 6 سفارتکاروں کے اجازت نامے واپس لے کر انہیں ملک بدر کر دیا۔
روس کی وفاقی سیکیورٹی سروس ایجنسی (ایف ایس بی) کا کہنا ہے کہ جن سفیروں کے اجازت نامے واپس لیے گئے ان پر جاسوسی کا الزام ہے اور ان کی سرگرمیوں سے ملکی سلامتی کو خطرہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب مغرب کی جانب سے یوکرین کو روس سے جنگ کے لیے مزید ہتھیار دینے اور انہیں روس کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دیئے جانے کی خبریں ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم اس حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات میں بات بھی کریں گے۔
روسی صدر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر نیٹو نے یوکرین کو مغربی ساختہ دور مار میزائلوں کو روس کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دی۔ تو اسے نیٹو کی روس سے جنگ سمجھا جائے گا۔ اور پھر ہم اس حوالے سے مناسب فیصلہ لیں گے۔









