0

آئمہ بیگ کو ہارٹ اٹیک

لاہور( این این آئی) نامور گلوکار آئمہ بیگ کو منی ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ نے ہسپتال کے بستر سمیت اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ منی ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئی ہیں۔

گلوکارہ نے بتایا کہ وہ کئی راتوں سے مسلسل اپنی نیند پوری نہیں کر سکی ہیں جس کے باعث انہیں منی ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔آئمہ بیگ نے بتایا کہ مسلسل کام کی خاطر انہوں نے ایک کے بعد ایک پرواز لی اور مکمل طور پر نیند نہیں کر پائیں۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس منی ہارٹ اٹیک نے مجھے یاد دلایا ہے کہ صحت پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply