0

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حملے میں زخمی

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی پر فائرنگ میں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست پنسلوانیہ میں ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے۔ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق ریلی پر 6 گولیاں فائر کی گئیں۔ سابق امریکی صدر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

سیکیورٹی اہلکار ڈونلڈ ٹرمپ کو حصار میں لے کر روانہ ہو گئے۔ سابق صدر کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ٹرمپ کو جب سیکیورٹی اہلکار اپنے حصار میں لے کر اسٹیج سے روانہ ہونے لگے تو سابق صدر نے حامیوں کی طرف دیکھتے ہوئے فضا میں مکا لہرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply