0

پاکستان سے جنگ ہارنے کے بعد بھارت سفارتی آداب بھول گیا

بھارت، پاکستان کے ہاتھوں حالیہ سفارتی و دفاعی ناکامی کے بعد بھارت سفارتی آداب بھی فراموش کرنے لگا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں ہونے والی ڈیفنس اتاشی کی اہم بریفنگ میں محدود ممالک کو دعوت دی گئی لیکن خطے کے نمایاں ممالک چین اورترکیے کومدعو نہیں کیا گیا، جسے ماہرین سفارتی بدسلوکی قراردے رہے ہیں۔

چین، ترکیے اور کچھ دیگر ممالک کو نظرانداز کرنا اس امرکی علامت ہے کہ بھارت اب خطے میں بڑھتی ہوئی تنہائی کا شکارہورہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس طرح کے اقدامات نہ صرف بھارت کی سفارتی ساکھ کو متاثر کرتے ہیں بلکہ علاقائی ہم آہنگی کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply