آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے فیصلہ کن میچ میں 3 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش یہی تھی بہترین لائن اور لینتھ پربولنگ کروں اور پارٹنرشپ میں بولنگ کی جس سے فائدہ ہوا۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ کچھ جگہ پربہتری کی ضرورت ہے آئرلینڈ میں تماشائیوں سےخوب محظوظ ہوئے بطور ٹیم ورلڈکپ کیلئے تیار ہیں۔
کپتان بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئرلینڈ کے بلے بازوں نے پہلے 10اوورز میں بہترین بیٹنگ کی جب کہ آخری 10اوورز میں ہمارے بولرز نے بھی شاندار کم بیک کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ میں تماشائیوں کی موجودگی میں کھیلنےکا مزہ آیا، میں نے اور رضوان نےایک ساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے ہم دونوں کےدرمیان بہترین ہم آہنگی ہے۔