0

آئرلینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف

ڈبلن: تیسرے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔

ڈبلن میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا۔

ڈبلن میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

قومی ٹیم میں نسیم شاہ کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی کی واپسی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں کے درمیان تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply