غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت، ایران کے درمیان چاہ بہار بندر گاہ کی تعمیر اور انتظامی امور کے 10 سالہ معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
ایران اور بھارت کے درمیان معاہدے پر ایران کے دارالحکومت تہران میں دستخط ہوئے۔
ایرانی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت چاہ بہار منصوبے کے لیے 30 ارب 88 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔
واضح رہے کہ بھارت چاہ بہار بندرگاہ کے ذریعے وسط ایشیائی خطے تک کراچی، گوادر بندرگاہوں سے گزرے بغیر جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
دوسری جانب بھارت کی ایران کے ساتھ چاہ بہار بندرگاہ معاہدے پر امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکہ ایران سے تجارت کرنے والوں پر پابندیاں لگا سکتا ہے۔
انہوں ںے کہا کہ بھارت کو پابندیوں سے کوئی استثنیٰ حاصل نہیں، بھارت بھی پابندیوں کی زد میں آ سکتا ہے۔ ایران پر پابندیاں ہیں اور رہیں گی۔ ایران سے تجارت کرنے والوں کو باخبر رہنا ہو گا۔