افغانستان کے صوبے بلخ میں مسجد کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبہ بلخ کے شہر مزار شریف میں مسجد کے قریب زور دار دھماکا ہوا، دھماکا خیز مواد مسجد کے قریب نصب کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بلخ کی اس مسجد کا تعلق ہزاری شیعہ برادری سے ہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا پہلے سے نصب آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا۔
افغان میڈیا کے مطابق اس مسجد کو 2022 میں بھی خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں درجنوں افراد جاں بحق اورو زخمی ہوئے تھے۔
دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم افغان حکومت نے اس واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔