ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے اپنے شہریوں پر اسرائیل کے سفر پر دوبارہ پابندی لگا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا ایک اور فیصلہ ختم کر دیا۔
بنگلہ دیشی حکومت نے پاسپورٹ میں اسرائیل کے لیے کارآمد نہ ہونے کی شق بحال کر دی۔ جس کا وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
بنگلہ دیش کے پاسپورٹ میں شق بحال ہونے سے بنگلہ دیشی پاسپورٹ اسرائیل کےعلاوہ دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:
دوسری جانب عدالت نے شیخ حسینہ واجد کی بھانجی ٹیولپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
ٹیولپ صدیق پر جوہری معاہدے میں 4 ارب پاؤنڈ کے مبینہ گھپلے کے الزامات ہیں۔ تاہم انہوں نے تمام الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی انتقام قرار دے دیا۔