رکن کانگریس جیک وارن برگ مین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات انتہائی اہم ہیں ، مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، اس شراکت داری میں معدنیات ایک اہم شعبہ ہے۔
کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی نے کہا کہ پاکستان کا دورہ شاندار رہا، ہم پاکستانیوں کی میزبانی کے شکر گزار ہیں، ہمیں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی محنتی، تعلیم یافتہ اور خاندانی ہیں، معاشی سلامتی کیلئے دونوں ملک مل کر کام کرینگے، امریکہ میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن ہمارے لیے ایک سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں، جنہوں نے ہماری سرزمین پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
رکن کانگریس جوناتھن لوتھر جیکسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ایک سنہری موقع ہے،مجھے یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے، دوطرفہ تعلقات کو مستحکم ، وسعت دینے اور پاکستان کی کامیابیوں کیلئے پرعزم ہیں۔