0

ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیر منصفانہ تجارتی توازن پر کوئی بھی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا ، ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ٹیرف سے خاص طور پر چین نہیں بچے گا جو ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے ، موبائل فونز پرٹیرف کا اعلان جلد کریں گے لیکن اس میں تھوڑی لچک ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر ٹیرف پرکچھ کمپنیوں کے لیےلچک ہو گی لیکن ابھی یہ واضح نہیں تاہم سیمی کنڈکٹرز پر ٹیرف کی شرح کا اعلان اگلے ہفتے کریں گے۔

اس سے قبل چین نے امریکا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جوابی ٹیرف کی پالیسی کو مکمل طور پر ختم کرے ، امریکا نے چینی مصنوعات پر  145 فیصد جبکہ چین نے امریکی مصنوعات کی درآمد پر 125 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply