0

عادل راجہ برطانوی عدالت میں ہتک عزت کیس ہار گئے، 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ

متنازع یوٹیوبرعادل راجہ برطانوی عدالت میں ہتک عزت کیس میں اپیلیں ہارگئے،عدالت نے 10ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کر دیا۔

عادل راجا اپنے خلاف بریگیڈیئر (ر) راشد کی جانب سے برطانوی عدالت میں دائرکردہ ہتک عزت کا مقدمے کو خارج کروانے میں ناکام رہے۔

برطانوی عدالت نے عادل راجہ کو حکم دیا کہ وہ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) راشد  کو 2 درخواستوں، ہتک عزت کیس پر حکم امتناع اور سیکیورٹی اخراجات کی مد میں 10 ہزار پاؤنڈز ادا کریں گے۔

متنازع یو ٹیوبر عادل راجہ کو برطانوی ہائی کورٹ میں اس وقت شدید دھچکا لگا جب جج نےعادل راجہ کے تمام الزامات کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے تمام درخواستوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔

جج مسٹر رچرڈ اسپیرمین نے قرار دیا ہے کہ عادل راجہ ، راشد نصیر کو 5 ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی کریں گے اور ان کے پاس رقم کی ادائیگی کیلئے 17 اپریل 2024 تک کا وقت ہے ۔

عادل راجہ وکیل اور پی ٹی آئی یوکے کے رہنما مہتاب انور کے توسط سے ویڈیو لنک کےذریعےعدالت میں پیش ہوئے تھے۔ دستاویزات کے مطابق بریگیڈیئر (ر) راشد نے 11 اگست 2022 کو اپنا کیس برطانیہ میں دائر کیا تھا۔

خیال رہے کہ معروف یوٹیوبر عادل راجہ اپریل 2022 سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply