0

پاکستان کے کون سے کھلاڑی انگلش کاؤنٹی کھیلنے جارہے ہیں؟

پی سی بی نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کے لیے چار کھلاڑیوں کو این او سی دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جاری انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے چار کرکٹرز کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دے دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود، حسن علی، میر حمزہ اور محمد عباس کو بالترتیب یارکشائر، وارکشائر، گلیمورگن اور ہیمپشائر کے لیے کھیلنے کے لیے گرین سگنل دیا گیا ہے۔

یہ کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ہوم T20I سیریز کے لیے پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ سے باہر ہونے کی وجہ سے غیر ملکی لیگز میں شرکت کر رہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ نیوزی لینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ چکی ہے اور 18 اپریل کو راولپنڈی میں افتتاحی میچ میں اس کا مقابلہ مین ان گرین سے ہونا ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply