اسرائیل پر ایران کے حملوں پر ایران اور لبنان میں شہریوں نے جشن منانا شروع کر دیا ، تہران میں شہری خوشی مناتے ہوئے ایرانی پرچم لیکر سڑکوں پر نکل آئے۔
جشن منانے والوں نے بینرز بھی لہرائے جن پر اسرائیلیوں کیلئے عبرانی زبان میں لکھا تھا ’شیلٹر میں چھپ جاؤ‘۔ اگلا تھپڑ زیادہ شدید ہو گا ، تہران میں برطانوی سفارتخانے کے باہر بھی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے۔
دوسری جانب لبنانی دارالحکومت بیروت میں بھی اسرائیل پر ڈرون حملوں کی خوشی میں ریلی نکالی گئی۔ علاوہ ازیں اسرائیل کے خلاف ایرانی کارروائی کے بعد فلسطینی بیت المقدس میں جمع ہو گئے اور خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 100 کے قریب ڈرون اور کروز میزائلز فائر کر دیئے۔ جس کی ایرانی پاسدران انقلاب نے باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔