0

نیپال کے بیٹر دیپندر سنگھ ایری نے ایک اوور میں 6 چھکے لگا دیئے

نیپال کے کرکٹر دیپندر سنگھ ایری نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک اوور میں 6 چھکے لگا دیئے۔

دیپندر سنگھ نے یہ کارنامہ قطر کے خلاف اے سی سی پریمیئر کپ میں انجام دیا ، انہوں نے کامران خان کے آخری اوور میں 6 چھکے جھڑ دیئے ۔6 چھکوں نے دیپندر سنگھ ایری کا اسکور 15 گیندوں پر 28  رنز سے 21 گیندوں پر 64 رنز تک پہنچا دیا۔

نیپالی بیٹر ٹی20 انٹرنیشنل میں یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔اس سے قبل بھارت کے یووراج سنگھ اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ بھی ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک اوور میں 6 چھکے لگا چکے ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply