ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنی سالگرہ سے ایک دن قبل سب کو حیران کردیا۔ 60 سالہ عامر خان اپنی گرل فرینڈ دنیا کے سامنے لے آئے۔ ممبئی کے ایک ہوٹل میں میڈیا سے غیر رسمی ملاقات کے دوران انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر پر گفتگو کی اور پھر سب کو اپنی گرل فرینڈ گوری سے ملوایا۔عامر اور گوری میڈیا کے ساتھ بیٹھے اور اپنی کہانی شیئر کی۔ عامر کے مطابق وہ اور گوری 25 سال قبل ملے تھے لیکن وقت کے ساتھ رابطہ ختم ہوگیا۔تاہم کچھ سال پہلے دوبارہ ملاقات ہوئی اور وہ گزشتہ 18 ماہ سے ایک ساتھ ہیں۔
صحافیوں سے ملاقات کے دوران عامر نے ہنستے ہوئے کہا،دیکھو، تم لوگوں کو پتہ نہیں لگنے دیا نا میں نےـعامر خان نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے گوری کو شوبز کی چکاچوند اور میڈیا کی توجہ کیلیے تیار کیا ہے اور انکے ذہنی سکون کی خاطر ان کیلئے پرائیویٹ سیکیورٹی بھی رکھی ہے۔عامر خان کے مطابق گوری بینگلور میں رہتی تھیں اور وہ شادی شدہ تھیں، ان کا چھ سال کا بیٹا بھی ہے۔گفتگو کے آخر میں عامر نے اپنی 2001 کی سپر ہٹ فلم لگان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، بھون کو اس کی گوری مل ہی گئیـخیال رہے کہ گزشتہ ماہ سے مختلف رپورٹس میں عامر خان اور گوری کے تعلقات کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔واضح رہے کہ عامر خان نے پہلی شادی رینا دتہ سے کی تھی، جن سے ان کے بیٹے جنید اور بیٹی آئرا ہیں۔ بعدازاں انہوں نے کرن رائوسے شادی کی اور ان کے ساتھ بیٹا آزاد پیدا ہوا۔عامر اور کرن کچھ سال قبل علیحدہ ہو گئے تھے لیکن آج بھی اچھے دوست ہیں اور عامر نے گزشتہ سال کرن را کی فلم لاپتہ لیڈیز پروڈیوس کی تھی۔