سعودی عرب نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے 15 فیصد حصص 2ارب پاؤنڈ میں خرید لئے۔
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے ہسپانوی انفراسٹریکٹر کمپنھی فیروویل سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے 15 فیصد شیئرز کی خریداری کا معاہدہ کیا۔
پی آئی ایف نے بیان میں کہا کہ فنڈ ہیتھرو ایئرپورٹ ہولڈنگز کی ہولڈنگ فرم ایف جی پی ٹاپ کے 15 فیصد شیئرز حاصل کرے گا جبکہ فرانس میں قائم پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ آرڈین کے ذریعے مزید پندرہ فیصد شیئرز خریدے گا۔
اس معاہدے کی منظوری سے برطانوی ائیرپورٹس کے آپریٹر میں ہسپانوی کمپنی کی سرمایہ کاری ختم ہوجائے گی جس کا آغاز 56 فیصد سے ہوا تھا لیکن 2013 میں اسے کم کرکے 25 فیصد کردیا گیا۔
ہیتھرو ایئرپورٹ کو بین الاقوامی سٹراٹیجک حیثیت حاصل ہے، یہ دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے، برطانیہ اس کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے کاروباری پارٹنرز کیساتھ منسلک ہے۔