0

یوکرینی فوج کی پیشقدمی ، روس کے سرحدی علاقے بیلگوروڈ سے ہزاروں افراد کا انخلاء

یوکرینی افواج کی پیش قدمی کے بعد روس کے سرحدی علاقے بیلگوروڈ سے 11 ہزار افراد نے انخلاء کر لیا۔

خبرایجنسی کے مطابق گورنر بیلگوروڈ نے کہا ہے کہ ضلع کراسنا یاروگا سے سرحد پر دشمن کی سرگرمیوں کے سبب انخلء کرایا جا رہا ہے۔

روس نے کرسک، برائنسک اور بیلگوروڈ کے علاقوں میں سخت حفاظتی نظام نافذ کر دیا ہے جبکہ اس کے اتحادی بیلاروس نے بھی سرحد پر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یوکرین کی فوج کی جانب سے 6 اگست کو روسی سرحدی علاقے کرسک پر حملے شروع کیے جانے کے بعد دونوں فوجوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں۔

واضح رہے امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھاکہ یوکرینی فوج نے روسی سرزمین پر کرسک کے علاقے میں 30 کلومیٹر تک پیش قدمی کرلی ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply