0

معروف کامیڈین قیصر پِیا ، پنجاب ایکسائز کے ریڈار پرآگئے

لاہور( این این آئی)معروف کامیڈین قیصر پِیا ، پنجاب ایکسائز کے ریڈار پرآگئے۔ ڈائریکٹر موٹرز چوہدری آصف کے مطابق پنجاب یونیورسٹی ناکے پر گاڑی نمبری AAM 906 کو روکا گیا۔ گاڑی معروف کامیڈین قیصر پیا ڈرائیو کررہے تھے۔ گاڑی کے ذمہ 24465 روپے ٹوکن ٹیکس واجب الادا تھا۔ قیصر پیا نے موقع پر24ہزار400روپے ٹیکس جمع کروا دیا۔ قیصر پیا نے پنجاب ایکسائز کے کام کی نہ صرف تعریف کی بلکہ عوام سے اپنی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا کرنے کی اپیل بھی کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply