0

غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری، مزید 39 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس میں مزید 39 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ کے ایک اسکول پر بمباری سے 17 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ المواصی کے علاقے میں قائم ایک عارضی خیمہ بستی پر حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے جہاں روزانہ درجنوں شہری جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب حماس نے جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کی امید پرایک امریکی قیدی کو رہا کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وفد آج قطر روانہ ہو گا، جہاں قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی سے متعلق اہم بات چیت متوقع ہے،علاقائی سطح پر سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply