پیرس / نئی دہلی: بھارتی ایئر فورس کی جانب سے حالیہ کشیدگی کے دوران رافیل طیاروں کی کارکردگی پر اُٹھنے والے سوالات نے فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کو بڑا مالی دھچکا دے دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں 9.5 فیصد کمی واقع ہوئی، اور یہ 331 یورو سے کم ہو کر 299 یورو پرآ گئے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کے ساتھ حالیہ تناؤ میں رافیل طیاروں کی عدم شمولیت اور بھارتی فضائیہ کی غلط حکمتِ عملی نے ان طیاروں کی افادیت پرسوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
سرمایہ کاروں میں اس حوالے سے شدید بے چینی پائی جاتی ہے، جس کا براہ راست اثر کمپنی کے مالی استحکام پر پڑا ہے۔
رافیل کی کارکردگی پرتنقید نہ صرف بھارت بلکہ دیگرممکنہ خریدارممالک میں بھی تشویش کا باعث بن رہی ہے۔









