0

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔ مسلم لیگ (ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اور نگزیب نے اپنے بیان میں بتایاکہ شہبازشریف نے 11 مئی 2024 کو پارٹی کے سیکریٹری جنرل کو اپنا استعفیٰ بھجوایا ۔پارٹی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کے استعفے کی کاپی میڈیا کو جاری کردی ۔ شہبازشریف نے کہاکہ پارٹی اصولوں اور اقدار کے ساتھ پختہ وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے جماعت کی تاریخ کے اہم موقع پر یہ تحریر لکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ 2017 میں قائد محمد نوازشریف سے ناحق وزارت عظمی اور جماعت کی صدارت چھین لی گئی ، ہماری جماعت اور قیادت نے تمام مشکلات کا جرات اور ثابت قدمی سے مقابلہ کیا۔شہبازشریف نے کہاکہ دورابتلا ئو آزمائش میں قائد محمد نوازشریف نے جماعت کی صدارت کی امانت مجھے سونپی تھی، پوری دیانتداری اور جذبے سے یہ فرض ادا کرنے کی کوشش کی۔ شہبازشریف نے کہاکہ میرے محبوب قائد کی بریت اْن کے باوقار کردار اور قوم کی خدمت کے بے داغ ماضی کی گواہی ہے، اس عہدے کو ہمیشہ ایک امانت سمجھا ہے جسے اپنے قائد کو واپس لوٹا رہا ہوں کہ وہ ملک اور جماعت کی راہنمائی فرمائیں۔ شہبازشریف نے کہاکہ 2024 کے عام انتخابات کے بعد جماعت نے مجھے وزیراعظم بنایا، اپنے محبوب قائد محمد نوازشریف سے غیرمتزلزل وفاداری کا عہد دوہراتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہاکہ احساس ذمہ داری اور جماعت کے اصولوں کے مطابق عہدے سے استعفیٰ پیش کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply