0

بھارت کا لداخ پر کنٹرول حاصل کر کے نئے قوانین متعارف کرانے کا منصوبہ

بھارتی حکومت نے لداخ پر کنٹرول حاصل کر کے نئے قوانین متعارف کرانے کا خطرناک منصوبہ تیار کر لیا۔

بھارتی حکومت کے غیر جمہوری اقدامات کے باعث لداخ کے عوام شدید پریشانی کا شکار اور لداخ کے عوام کی شناخت خطرے سے دوچار ہے جبکہ حکومت کی جانب سے کوئی تحفظ میسر نہیں۔

مودی سرکار کے غیر منصفانہ اور غیر جمہوری اقدامات پر لداخ میں مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں،مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کرنے کے بعد بھارت اب لداخ میں بھی یہی عمل دہرا رہا ہے اور بھارتی حکومت کے غیر منصفانہ اقدامات کے باعث لداخ ایک المیے کی شکل جنم لینے لگا ہے۔

مودی سرکار کے غیر ملکی افراد کو لداخ میں آباد کرنے کے منصوبے اور ماحولیاتی تبدیلیاں کرنے پر لداخ کی عوام سراپا احتجاج اور مہنگائی، بیروزگاری جیسے مسائل کے علاوہ لداخ کی جنگلی حیات بھی شدید خطرے سے دوچار ہے۔

دوسری جانب مقامی رہنما نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت لداخ کے لوگوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے جو سراسر غیر جمہوری عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply