0

سعودی عرب میں بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان

سعودی عرب کے بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جو بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

قومی مرکز موسمیات نے اتوارسے بدھ تک چار ریجن میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

ان چار ریجنز میں ریاض، حائل، القصیم اور الشرقیہ شامل ہیں،قومی مرکز موسمیات نے سب سے زیادہ بارشیں مشرقی ریجن میں ہونے کی توقع ہے۔

مرکز موسمیات کی جانب سے شہریوں کو وادیوں اور نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply