زمبابوے کے اینڈریو پائی کرافٹ سیریز کیلئے آئی سی سی میچ ریفری مقرر کردیئے گئے، جبکہ علیم ڈار اور احسن رضا 5 رکنی امپائرز پینل میں شامل ہیں، آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد ریاض بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں۔
دوسری جانب دورہ پاکستان پر آنے والی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم مزید کمزور ہوگئی، دو اہم فاسٹ بالر ان فٹ ہوگئے۔
کرکٹ نیوزی لینڈ نے جاری بیان میں بتایا کہ فاسٹ بولرز ایڈم ملن اور فن ایلن ان فٹ ہوکر دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کے متبادل کے طور پر ٹام بلنڈل اور زوک فوکس کو پاکستان آنے والی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی نیشنل کرکٹ ٹیم اتوار کو ٹی 20 سیریز کھیلنے پاکستان پہنچے گی، 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو پنڈی میں کھیلا جائیگا۔
دوسرا اور تیسرا میچ بھی راولپنڈی میں شیڈول ہے جو 20 اور 21 اپریل کو کھیلاجائیگا جبکہ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ لاہور میں 25 اور 27 اپریل کو ہوگا۔