اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بلاک بسٹر ٹیلی ویژن شو ‘کبھی میں کبھی تم‘ میں شرجینا کا کردار نبھاکر شہرت کے ساتویں آسمان پر پہنچنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ہانیہ عامر نے سالگرہ کے موقع پر اپنے برج دلو (ایککیوریئس) کی ترجمانی کرتے ہوئے بولڈ مرمیڈ لُک مداحوں سے شیئر کردیا۔
اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اپنی سالگرہ کے موقع پر پہلی بار بولڈ اوتار میں تصاویر جاری کی گئیں تاہم لگتا ہے کہ مداحوں کو ہانیہ کا نیا انداز ایک آنکھ نہیں بھایا۔ہانیہ عامر کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کی جانے والی پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ تاہم پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح ہانیہ سے نالاں نظر آتے ہوئے تصاویر کو حذف کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔









