0

امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات پر اتفاق 

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدرولادیمیر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان کریملن نے بتایا کہ روسی صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ماسکو آنے کی دعوت دی، مستقبل میں ملاقات پر اتفاق اوردونوں صدورکا یوکرین جنگ ختم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔

ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک کال ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، روسی صدر کا کسی بھی امریکی صدر سے فروری 2022 کے بعد پہلا براہ راست رابطہ ہے۔

ترجمان کریملن نے کہا کہ پیوٹن اور ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ، دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا، یوکرین اور امریکا اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو ہوئی۔

روسی میڈیا میں بتایا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ فوری شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے، ہم نے اپنی ٹیموں کے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply