0

ملائیکہ اروڑا کی اداکار ارجن کپور سے تعلق ٹوٹنے کے بعد مخفی پوسٹ

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ اور آئٹم سونگ کے حوالے سے مشہور ملائیکہ اروڑا نے اداکار ارجن کپور سے تعلق ٹوٹنے کے بعد مخفی الفاظ میں نوٹ شیئر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا کہ ان لوگوں کو دیکھیں جو آپکی خوشیوں پر خوش اور غم پر دکھی ہوتے ہیں۔گو کہ ملائیکہ اروڑا نے کیپشن میں کچھ نہیں بتایا، تاہم یہ نوٹ کیا جانا چاہیے کہ یہ پوسٹ ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب وہ ارجن کپور سے قطع تعلق ہونے کے حوالے سے شہ سرخیوں میں ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں کے درمیان چند ماہ قبل تعلقات ختم ہوگئے ہیں لیکن اسکے باوجود ملائیکہ نے اپنے انسٹاگراہم اسٹوری پر پیر کو مذکورہ بالا مخفی لفظوں پر مبنی نوٹ شیئر کیا۔نوٹ میں ان لوگوں کے بارے میں بات کی گئی جن کی قدر کی جانی چاہیے اور وہ کسی کے دل میں ایک خاص مقام کے مستحق ہوتے ہیں۔ہمیشہ ان لوگوں کو نوٹ کریں جو آپ کی خوشی پر خوش اور آپ کے غم پر غمگین ہوں۔ ایسی ہی لوگوں کو اپنے دل میں ایک خاص مقام دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply