لوزیانا: سمندری طوفان فرانسائن امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لوزیانا کے ساحلی شہر مورگن سٹی سے رہائشیوں کا بڑے پیمانے پر انخلا کر دیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے نیو اورلینز، الاباما اور فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ طوفان کے باعث 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں۔
یہ بھی پڑھیں:
شہریوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ لوزیانا میں 42 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔