غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب کوئی بھی اردنی شہری برطانیہ آنے کے خواہشمند کو روایتی طریقے سے سفارتخانے کے ذریعے ویزا کے لیے درخواست دینا ہو گی۔ برطانوی حکومت کی جانب سے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے شہریوں کے لیے الیکٹرانک ویزہ سروس بدستور برقرار ہے۔
ای ویزہ سروس کا نظام گذشتہ فروری کے آخر میں نافذ ہوا تھا۔ تقریبا 6 ماہ قبل اردن میں اس سروس کو فعال کیا گیا تھا۔ خلیجی اور اردن کے شہری چند گھنٹوں کے اندر اندر ای ٹی اے نامی الیکٹرانک ٹریول ویزہ حاصل کرنے کے قابل ہو گئے تھے۔
اس سے قبل اردنی اور خلیجی شہریوں کو اپنے ممالک میں سفارتخانوں کے ذریعے برطانیہ جانے کے لیے ویزا کی درخواست دینا پڑتی تھی۔
نئے فیصلے کے تحت برطانوی ہوائی اڈوں کے ذریعے تیسری منزل کا سفر کرنے والے کسی بھی اردنی شہری کو سفارتخانے سے “ٹرانزٹ ویزا” بھی حاصل کرنا ہو گا۔ اس کے نتیجے میں اردن کے شہری الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی کے ساتھ برطانیہ کا سفر کرنے کے اہل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
نئی ہدایات کے مطابق ان لوگوں کے لیے 4 ہفتوں کا ویزہ فری ٹرانزیشن پیریڈ ہو گا جو پہلے سے ہی الیکٹرانک ٹریول ویزہ رکھتے ہیں۔
برطانوی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور سلطنت عمان کے شہریوں کے لیے الیکٹرانک ٹریول پرمٹ کا نظام معمول کے مطابق نافذ العمل ہے۔