تاہم، اب ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ابھیشیک بچن نے برطانیہ کے بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی طلاق کی خبروں کے بارے میں بات کی۔ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ابھیشیک بچن نے ”بالی ووڈ یو کے” سے گفتگو کرتے ہوئے اْنہیں اپنی شادی کی انگوٹھی دکھائی اور کہا کہ میں ابھی تک شادی شدہ ہوں۔ابھیشیک بچن نے کہا کہ میرے پاس ان افواہوں کے بارے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے لیکن مجھے افسوس ہوتا ہے کہ لوگ تصدیق کے بغیر ایسی خبریں پھیلا دیتے ہیں۔
اداکار نے مزید کہا کہ ٹھیک ہے، ہم مشہور شخصیات ہیں اور ہمیں اپنی نجی زندگی سے متعلق ایسی خبروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔واضح رہے کہ دسمبر 2023 میں مختلف بھارتی نیوز ویب سائٹ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ ایشوریا رائے نے بچن ہاؤس چھوڑ دیا ہے۔یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ امیتابھ بچن نے اپنی بیٹی شویتا نندا کو جوہو میں پْرتعیش بنگلہ تحفے میں دیا ہے جس کی وجہ سے ایشوریا رائے ناراض ہیں۔یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اور ان کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔