0

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کی کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے کشمیری حُریت رہنما اور چیئرمین آف جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست دائر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلی ہائی کورٹ کے جج امیت شرما نے خود کو اس مقدمے سے الگ کرلیا ہے۔ یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست کی سماعت اب 9 اگست کو طے پائی ہے۔

خیال رہے کہ یاسین ملک کو بھارتی حکام نے 2019 میں سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ یاسین ملک مئی 2022ء سے تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

بھارتی قید میں موجود یاسین ملک کی طبیعت کئی بار خراب بھی ہوئی اور انہیں علاج کے لیے اسپتال بھی منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سے یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے شوہر کو بھارتی جیل میں تھرڈ ڈگری چارجر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply