0

جے ایف 17 تھنڈرطیارے بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز 62فیصد بڑھ گئے

جے ایف 17 تھنڈرطیارے بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز 62فیصد بڑھ گئے جبکہ رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے بعد بھی رافیل بنانے والی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ نہیں ہوا،رافیل طیارے بنانے والی کمپنی کے شیئرز میں آج 5.59 فیصد کمی دیکھی گئی۔

گزشتہ 5دنوں کے دوران  مجموعی طور پر فرانسیسی کمپنی کے شیئرز میں 10 فیصد سے زائد کمی آئی ہے۔

یاد رہے پاک فضائیہ نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کے 3 رافیل طیارے مار گرائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply