چارماہ کی پُرتشدد کارروائیوں کے بعد وسطی خان یونس سے اسرائیلی فوج نے انخلاء شروع کر دیا ، بمباری کے نتیجے میں مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد فلسطینیوں کی اپنے گھروں کو واپسی ہو رہی ہے تاہم اسرائیلی بمباری سے ملبے کا ڈھیر بنے گھروں کی شناخت مشکل ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو 6 ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ جنگ کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری شہید اور زخمی ہوئے جبکہ غزہ کی 17 لاکھ آبادی (کل آبادی کا 70 فیصد) کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ غزہ میں خوراک سمیت بنیادی ضروریات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 13 ہزار سے زائد تعداد بچوں کی ہے۔