0

بھارت اور بنگلہ دیش میں چاند نظرنہیں آیا، عید جمعرات کو ہو گی

بھارت اور بنگہ دیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر بروز جمعرات 11 اپریل کو منائی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش اور بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا،جس کے بعد عید الفطر بروز جمعرات 11 اپریل کو ہو گی۔ دوسری جانب برطانیہ میں عید الفطر 10اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا،جس کے باعث عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو منائی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس منعقد ہوئےتھے، اس کے علاوہ سعودی سپریم کورٹ نے بھی شہریوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

تاہم مملکت بھرسے کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی،چاند نظر نہ آنے کے بعد 10 اپریل بروز بدھ کویکم شوال عید الفطر ہو گی۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا، کویت اور عرب امارات میں بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔ عید الفطر دس اپریل بروز بدھ کو منائی جائیگی۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

ادھر پاکستان میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں اور عیدالفطر کل ہو گی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہے گا۔ اور چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں۔

چاند کی پیدائش کل رات11بجکر 21منٹ پر ہوچکی ہے،آج چاند کی عمر 19سے 20گھنٹے ہوجائےگی، محکمہ موسمیات نے جاری بیان میں کہا ہے کہ غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50منٹ سے زائد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply